سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی، 19 ہزار گرفتار

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں 19 ہزار گرفتار جبکہ 9 ہزار بے دخل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی پولیس کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 15 سے 21 فروری تک مجموعی طور پر 11 ہزار897 افراد کو اقامہ، 4 ہزار 254 کو سرحدی امن اور 3 ہزار280 تارکین وطن کو روزگار کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخلے کے الزام میں 971 افراد زیر حراست ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے دیگر جرائم میں بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی سہولت کاری کرنے والوں کیلئے بھی سخت سزائیں مقرر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری