پی ایس ایل 9، ہر ٹیم کیساتھ اینٹی کرپشن آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کرپشن سے پاک پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ہر ٹیم کیساتھ ایک اینٹی کرپشن آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں کھلاڑیوں کو مشکوک افراد سے دور رکھنے کیلیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی تناظر میں انتظامیہ کی جانب سے ہر ٹیم کے ساتھ ایک اینٹی کرپشن آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں پی ایس ایل کی ساکھ کو فکسنگ کیسز کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا، موجودہ اقدام پی ایس ایل 9 کو فکسنگ و دیگر کرپشن خدشات سے پاک رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ