سعودی عرب، تارکین وطن کو بغیر اجازت حج پر سزاوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں موجود تارکین وطن کو حج کے حوالے سے سخت احکامات جاری کر دیئَے گئے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو بغیر اجازت حج پر 6 ماہ قید جبکہ 50 ہزار ریال جرمانہ کیا جائیگا۔
تارکین وطن کو سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے جبکہ خلاف ورزی پر بھاری سزائوں کا سامنا کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ بغیر اجازت حج کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب اس سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک