اویس قادر شاہ سپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب

ویب ڈیسک: سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے اہم عہدوں پر پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ امیدواران کامیاب قرار پائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اویس قادر شاہ سپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب کر لئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر کے عہدہ کیلئے اویس قادر شاہ نے حلف اٹھا کر چارج سنبھال لیا۔
یاد رہے کہ نومنتخب سپیکر سے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کیلئے اویس قادر شاہ کو مجموعی طور پر 147 میں سے 111 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار صوفیہ سعید شاہ کو 36 ووٹ ملے۔
یاد رہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی نے سید اویس شاہ جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے صوفیہ سعید شاہ کو نامزد کیا گیا تھا۔
نومنتخب سپیکر اویس قادر شاہ کا حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ غیرجانبدار رہ کر کام کروں گا اور امور کی انجام دہی میں تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب کر لئے گئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے انتھونی نوید کو 111ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار ایم کیو ایم کے راشد خان کو صرف 36 ووٹ ملے۔
ذرائع کے مطابق ووٹنگ میں ‌واضح کامیابی کے بعد انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر منتخب کر لئے گئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے سپیکر اویس قادر شاہ کو بھی اسی تناسب سے ووٹ ملے تھے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل