کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی، ہسارنگا پر 2 میچز کی پابندی عائد

ویب ڈیسک: سری لنکن کپتان ہسارنگا آئِی سی سی کے نشانے پر آ گئے، کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی کرنے پر 2 میچز کی پابندی سمیت میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کیخلاف ٹی 20 میچ میں آئِی لینڈر کپتان ہسارنگا نے افغانستان کیخلاف ٹی 20 میچ کے بعد امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔
یاد رہے کہ اس میچ میں افغانستان کے کرکٹر رحمان اللہ گرباز پر بھی جرمانہ اور پابندی لگا دی گئی ہے۔
آئی سی سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن کپتان ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ اس وجہ سے ان پر 2 انٹرنیشنل میچوں کی پابندی اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسی میچ میں افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ، شائقین پرجوش