باسط علی کا محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا ڈنکا دنیا بھر میں بجنے لگا ہے۔ اس حوالے سے سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ محمد رضوان کی کارکردگی لائق تحسین ہے، انہیں قومی ٹیم کا کپتان بنایا جانا چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں باسط علی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے تو اس کے لئے محمد رضوان کو قیادت سونپنی ہوگی۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ شاہین کی پیس میں کمی آئی ہے۔ انہیں اپنی فارم بحال کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے اور قومی کرکٹ کو بام عروج پر لے جانے کیلئے محمد رضوان کو قیادت سونپنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد