ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے غربت، بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، معیشت کو بہتر بنانے کیلئے عملی و ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔
نامزد وزیراٰعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم باہم متحد ہو کر آگے بڑھیں گے اور درپیش چیلنجز و دیگر مسائل حل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی