مردان، راستے کے تنازعہ پر فائرنگ، بچے سمت 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں تھانہ شہبازگڑھی کے حدود بٹ سیری میں راستے کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس می بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ کے حوالے سے درج ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ فائرنگ راستے کے تنازعہ پر ہوا ہے۔
شہباز گڑھی پولیس کا کہنا ہے کہ راستے کے تنازعہ پر فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
یاد رہے کہ مقتولین میں 55 سالہ فضل نبی اور رویز خان کا 5 سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ