پی ایس ایل 9، گلیڈی ایٹرز کو سلطانز کے ہاتھوں 13 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مدمقابل ملتان سلطانز کے ہاتھوں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنا ر گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا۔
ذرائع کے مطابق 181 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 167 رنز ہی بنا پائی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ویلی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ آفتاب ابراہیم نے 2 اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 کے اب تک کے کھیلے گئے 5 میچز میں سے 4 جیت رکھے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 میں میچز کھیل کر 3 جیت رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پی ٹی آئی کی نہیں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، فواد چودھری