پی ایس ایل 9، سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کے 11 ویں میچ میں سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ کے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے میچ میں محمد وسیم جونیئر نے کیچ پکر کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر جا لگی، اس واقعہ کے بعد سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو فوری طبی امداد اور سی ٹی سکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
یاد رہے کہ میچ میں سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر گلیڈی ایٹرز الیون میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا، پلوشہ خان