اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری، 30 ہزار فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔ اس دوران 30 ہزار فلسطینی شہید جبکہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری بات چیت کے ساتھ ہی جنگ میں بھی شدت آ گئی۔ اس دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار جبکہ زخمیوں کی تعداد 70 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔
دوسری جانب رمضان کے ماہ مقدس کے دوران 6 ہفتے کی جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جانے لگاہے۔ اس حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کے حوالے سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جنگ بندی یرغمالیوں کے تبادلے کے بدلے کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران اسرائیلی افواج کے ہاتھوں اب تک 30 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 86 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دوسری جانب حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنائَ رکھا جس میں ان کے کئِ فوجی مارے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی