پی ایس ایل9، زلمی نے قلندرز کو 8 رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کے 12 ویں میچ میں زلمی نے قلندرز کو 8 رنز کے فرق سے شکست دیدی۔
ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل 9 کے 12 ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
زلمی کے اوپنر بابر اعظم اور نیو ٹیلنٹ صائم ایوب کے درمیان 136 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، بابر 48 اور صائم 88 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
رومین پاؤل 48 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلے جبکہ آصف علی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 203 رنز پر ہمت ہار بیٹھی اور 8 رنز کے معمولی فرق سے میچ ہار بیٹھے۔
یاد رہے کہ قلندرز اب تک اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں تواتر کے ساتھ انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پشاور زلمی اپنے 4 میچز میں 2 جیت چکی ہے۔ لیگ کے 12ویں میچ میں‌زلمی نے قلندرز کو 8 رنز سے مات دیدی.

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری