مشاورت مکمل

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی مشاورت مکمل

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کمیٹی نے خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئے پارٹی مشاورت مکمل کرلی ‘ صوبائی کابینہ کیلئے تجویز کردہ نام عمران خان کوارسال کئے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹی میں نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورسمیت دوسرے رہنماءشامل تھے ،ایڈوائزر اور مشیروں میں پی ٹی آئی کے الیکشن ہارنیوالے سابق کابینہ کے ممبران کو ترجیحی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
پارٹی چیئرمین کی خواہش پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خاتون ممبر کو ڈپٹی سپیکر شپ دینے کاامکان ،چترال سے جنرل نشست پر الیکشن میں کامیاب ہونیوالی خاتون ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر ہوسکتی ہیں، پارٹی ذرائع
کمیٹی کی جانب سے صوبائی کابینہ کیلئے تجویز کردہ نام بانی پی ٹی آئی کوارسال کئے جائیں ‘بانی چیئرمین خیبرپختونخواکی صوبائی کابینہ کے ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔
صوبائی کابینہ پندرہ سے بیس افراد پر مشتمل رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ،وزراءکے علاوہ ایڈوائزر اور مشیر بھی شامل کئے جائیں گےؑ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیزخزانہ وصحت تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کوبھی کابینہ میں شامل کیاجائیگا،28فروری کو ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 277 افراد شہید