خود کو آگ لگا دی

غزہ جنگ کیخلاف احتجاج:امریکی فضائیہ کے اہلکار نے خود کو آگ لگا دی

ویب ڈیسک:امریکی فضائیہ کے اہلکار نےغزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود آگ لگا دی ۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک شخص نے زمین پر مائیک اور اسپیکر رکھ کر نعرے لگائے کہ میں میں اب غزہ میں مزید نسل کشی میں شامل نہیں ہوں گا۔
سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکنے سے پہلے ہی مذکورہ شخص نے خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی اور خود سوزی کی حالت میں آزاد فلسطین کے نعرے لگاتے ہوئے بری طرح جھلس کر زمین پر گیا ۔
امریکی فضائیہ کے اہلکار نے زخمی حالت میں بیان دیا کہ میں غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں شامل نہیں رہوں گا۔
پولیس اور فائر حکام کے مطابق، ایک فلسطینی جھنڈا برآمد ہوا، اور پٹرول کو تیز رفتاری کے طور پر استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی