عربی خطاطی

لاہور : عربی خطاطی کا لباس پہنی خاتون کی جان بچا لی گئی

ویب ڈیسک:لاہور میں خاتون اے ایس پی نے عربی خطاطی کا لباس پہنچی خاتون کی جان بچا لی ۔
واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں شوہر کے ساتھ شاپنگ کے لیے آنے والی خاتون کو ان کے لباس کے باعث مشتعل ہجوم نے گھیر لیا۔
ہجوم نے خاتون کو مقدس الفاظ کی توہین کے شبے میں گھیرا تھا، خاتون نے جو لباس پہنا ہوا تھا اس پر عربی رسم الخط میں لفظ ” حلوہ ” تحریر تھا۔
خاتون کو ہجوم کی جانب سے گھیرے جانے کی اطلاع ملتے اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو مشتعل ہجوم کے درمیان سے نکال کر لے گئیں۔ خاتون اے ایس پی اور کی جانب سے خاتون کی جان بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں خاتون پولیس افسر مشتعل ہجوم کو یقین دلارہی ہیں اگر خاتون کی جانب سے توہین مذہب کا ارتکاب کیا گیا ہے تو وہ خاتون کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گی۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت