اے این پی

اے این پی کا 28فروری کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک:عوامی نیشنل پارٹی نے 28 فروری کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
احتجاجی تحریک کے سلسلے میں 28 فروری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ احتجاجی مظاہرہ بدھ کو سہ پہر 2 بجے ہوگا۔
اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی تحریک سیاست میں فوج کے کردار کے خاتمے کے لیے ہے، ہم آئین اور جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریت پسند، آئین و پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھنے والے عوام سے احتجاج کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں سب مل کر اس ملک کو حقیقی جمہوریت کی جانب گامزن کریں۔
پارٹی کے تمام ذمہ داران، تنظیموں اور صاحب الرائے مشران بھی بھرپور تیاری کریں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری