رضا ربانی

صدر مملکت نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے: رضا ربانی

ویب ڈیسک: سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کر کے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے صدر مملکت عارف علوی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئین پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔
بدقسمتی سے اس وقت آئین پر جو حملہ ہوا وہ ایوان صدر سے ہوا ہے، ایوان صدر نے مختلف اوقات میں آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ ایوان صدر آرٹیکل 91 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، آئین کہتا ہے 21 دن میں الیکشن ہونے کے بعد اجلاس طلب کیا جانا لازم ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ