توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس: سزا کیخلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی نیب کو نوٹس جاری کردیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نیب کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود چوہدری نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے نیب کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
توشہ خانہ نیب کیس میں عدالت عالیہ نے سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب سے جمعرات تک جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار