الوداعی ملاقات

صدر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ کی الوداعی ملاقات

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے الوداعی ملاقات کی۔
صدر اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ایوان بالا کو احسن طریقے سے چلانے کے اقدامات کو سراہا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایوان بالا کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی۔

مزید پڑھیں:  7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج، آئی ایم ایف اجلاس جلد متوقع