3 پولیس اہلکار زخمی

کاٹلنگ، دہشتگردوں کی فائرنگ، ایس پی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں مبینہ دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی اعجان خان شیرپاو شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق زڑہ متہ میں مبینہ دہشتگردوں کی جانب سے ہونیوالی فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ٹی ڈی ایچ اور ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ زخمیوں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
اس کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر رکھا ہے۔
دوسری جانب ضلع مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یاد رہے کہ پولیس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے .

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج