عوام کو زور دار جھٹکا، بجلی مزید 7 روپے 5 پیسے مہنگی

ویب ڈیسک: نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کو بڑا سرپرائز، بجلی کی قیمت میں یکدم 7 روپے 5 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ یہ اضافہ ایسے وقت کیاجا رہا ہے جبکہ موسم سرما ختم اور موسم گرما کی شروعات قریب ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اس حوالے سے نیپرا کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہکنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے پڑے ہیں۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن میں اس بات کی بھِ وضاحت کی گئی ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہونگے۔ نیپرا کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 5 پیسے کے اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری