پشاور سے ڈیرہ جانے والی پولیس گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی پولیس گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کانوائے شہید پولیس اہلکار کی میت کو پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان لے کر جا رہا تھا۔ اس دوران پولیس گاڑی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محمد نیاز، وقاص، حیات اللّٰہ اور خورشید عالم اور برکت اللّٰہ شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پولیس گاڑی کو حادثہ خان کوٹ تاجہ زئی کے قریب پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک