آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ’ کو 5 سال مکمل، بھارت آج بھی خوفزدہ

ویب ڈیسک: 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی پر پاک فضائیہ کا جوابی وار آج بھی بھارتی اعصاب پو سوارہے اور وہ آج بھی خوف میں مبتلا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستان کے کامیاب ترین (آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ) کو 5 سال مکمل ہو گئے۔ آج بھِ بھارت پاکستان کا منہ توڑ جواب نہیں بھولا اور اس پر پاکستانی جوابی وار کا خوف طاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 فروری 2019ء ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، اس دن پاکستان کے عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔
پاک فوج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے مؤثر طریقے سے بھارتی دعوؤں کو رد کیا۔ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے لیکن اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع