پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی ترجمان کا ردعمل

ویب ڈیسک: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد تبصرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات اور اس کے بعد حکومت سازی پاکستان کا اندورونی معاملہ ہے، حکومت سازی کے معاملے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرینگے۔
امیرکی ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت کی تشکیل میں ہم فریق نہیں نہ ہی یہ کوئی ایسی چیز ہے کہ اس پر ہم تبصرہ کریں۔ یہ خالصتا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں حکومت سازی عوام کی مرضی کے مطابق ہونی چاہئے۔
یاد رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اس بارے میں‌جائزہ لینے کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے.

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ