ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک میارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں مزید 10 پیسے کی کمی نوٹ کی گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 141 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 63 ہزار447 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان