ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کا فیصلہ، پلان تیار

ویب ڈیسک: ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے پوائنٹ آف سیلز کا دائرہ کار تمام سیکٹرز تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہسپتال، لیبارٹریز، ڈاکٹرز، میڈی کیئرز، وکلاء، بیوٹی پارلرز سمیت ہیلتھ کلب، جم، فٹنس سنٹرز، مساج سنٹرز، اکاؤنٹنٹس اور دیگر کو پی او ایس سے منسلک کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مراحل میں ان سب کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک اور پھر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہوا تو ان سیکٹرز پر ٹیکس عائد ہو سکتا ہے جبکہ پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر سمیت 4 پارٹی اراکین کی ضمانت میں 5 اگست تک توسیع