190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی کو بھی پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سماعت میں بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔
دوسری جانب ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی روبرو عدالت آئے۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی۔
یاد رہے کہ جج ناصر جاوید رانا نے ملزمان کی موجودگی میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔
بعدازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ