کرکٹرز کو ٹور پر فیملی ساتھ نہیں لے جانی چاہئے، رامیز راجہ

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا کہ کرکٹرز کو ٹور پر جاتے ہوئے اپنے ساتھ فیملی نہیں لے جانی چاہئے جبکہ بچوں کے ساتھ تو سفر اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی ٹور پر فیملی ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ میری کوشش تھی کہ میرا فوکس کھیل پر رہے۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کرکٹر میچ میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکا تو اس کی جہاں دیگر وجوہات ہو سکتی ہیں وہیں میچ کے بعد بچے کا پیمپر بدلنا، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا وغیرہ وغیرہ بھی اہم مسائل ہیں جو کھلاڑی کی توجہ ہٹا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں بیویاں کرکٹر کی ناقص کارکردگی پر خوای مخوا نشانے پر آ جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی