مرد اداکار زیادہ تعاون کرنے والے ہوتے ہیں، نوال سعید

ویب ڈیسک: پاکستان کی اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد اداکار زیادہ تعاون کرنے والے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ شوبز میں کئی تلخ تجربات سے گزری ہوں۔
نوال سعید کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار مجھے یہ کہہ کر پریشان کیا گیا کہ آپ کی جگہ دوسری اداکاراوں کو لیا جا رہا ہے تو کبھی کچھ اور کہہ کر۔
ان کا کہنا تھا کہ حسد کرنے والوں کی تعداد اس فیلڈ میں بہت زیادہ ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک اداکارہ نے تو میک اپ آرٹسٹ سے یہ تک پوچھ لیا کہ کیا میں وگ لگاتی ہوں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل