کاٹلنگ، سوات موٹروے پر فلاٸنگ کوچ کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں سوات موٹروے پر فلائنگ کوچ الٹ گئی جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ باقی لوگ زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ فلائںگ کوچ ایک ہی خاندان کے لوگ سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق سوات موٹروے پر کاٹلنگ کے مقام پر فلاٸنگ کوچ پہیہ نکلنے کے باعث ڈراٸیور سے بے قابو ہوگئی۔
حادثہ میں ایک ہی خاندان کے لوگ سوار تھے جو عمرہ آداٸیگی کے بعد اسلام آباد اٸیر پورٹ سے دیر جارہے تھے۔
ابتداٸی معلومات کے مطابق حادثہ میں 2 آفراد جاں بحق جبکہ باقی تمام آفراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ جاں بحق اور زخمی آفراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا