دوران میچ شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر رونالڈو سے جواب طلب

ویب ڈیسک: پرتگالی سٹرائیکر کرسٹانو رونالڈو ایک بار پھر اپنا غصہ قابو کرنے میں ناکام، شائقین کو نامناسب اشارہ کرنے پر جواب طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی فٹبال لیگ کے کے دوران الشباب کلب سے میچ میں میسی میسی کے نعروں نے کرسٹیانو رونالڈو کو مشتعل کردیا جس پر رونالڈو نے شائقین کو نامناسب اشارہ کر دیا۔
لائیو میچ کے دوران کیا جانے والا اشارہ عالمی سطح پر نوٹ کیا گیا۔ اسی لئَے اس معاملے پر سعودی فٹبال باڈی نے بھی تفتیش شروع کردی۔
یاد رہے کہ یہ میچ رونالڈو کی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا۔
سعودی فٹبال باڈی کے مطابق نامناسب اشارہ کرنے پر رونالڈو سے جواب طلب کیا گیا ہے جس کا اسے جواب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ