امریکا فلسطینیوں کے قتلِ عام میں برابر کا حصہ دار ہے، مشتاق احمد

ویب ڈیسک: جماعتِ اسلامی کے رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ امریکا بھی فلسطینیوں کے قتلِ عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔
انہوں نے سینیٹ اجلاس میں سوال اٹھایا کہ غیر مسلم ممالک غزہ میں فلسطینیوں کے حق کیلئَے عالمی عدالتِ انصاف جا رہے ہیں، مسلم ممالک کیوں پیچھے ہیں؟
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔ وہاں امداد کے تمام راستے بند ہیں، مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ہمارے مسلمان بہن بھائی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔
دوران اجلاس ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے بربریت سے غزہ کو مٹانے نکلا ہے لیکن امریکا بھی فلسطینیوں کے قتلِ عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔
بعدازاں سینیٹ اجلاس جمعے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی