علی امین گنڈا پور کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت پشاور ہائیکورٹ نے 19 مارچ تک منظور کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
پشاور ہائیکوٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔
یاد رہے کہ عدالت نے 19 مارچ تک نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر کے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق