بنوں، محکمہ تعلیم کا بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ تعلیم میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کا ضلع بنوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے مرتکب افسران کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کیلئے گریڈ انیس کے افسران پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کمپلینٹ)، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا کو بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں اوردوسرے افسران نے پی ایس ٹی اور کلاس فورملازمین کی غیرقانونی بھرتیاں کی ہیں۔
ان غیر قانونی بھرتیوں اور بے ضابطگیوں کیخلاف محکمہ تعلیم کو انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مسرت حسین خان اور ڈی ای او لکی مروت گل فراز خان کی سربراہی میں دورکنی انکوائری کمیٹی مذکورہ الزامات کی روشنی میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ 10 مارچ کو ارسال کرے گی۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی