6افراد جاں بحق

لنڈی کوتل :مکان کی چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار زخہ خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ بازار زخہ خیل میں بارش اور برفباری کے نتیجے میں پیش آیا جہاں گھر کے مکین محو خواب تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2خواتین اور 4بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
مقامی لوگوں کی جانب سے فوری طورپر امدادی کارروائیاں شروع کرد ی گئیں۔
عمائدین علاقہ کے مطابق متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہے حکومت اور انتظامیہ مالی تعاون کریں ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل