اموات

بارش و برفباری: خیبرپختونخوا میں اموات27تک پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: گزشتہ چار دنوں کے دوران صوبہ بھرمیں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 27تک پہنچ گئی جبکہ 38افراد زخمی ہو گئے ہیں
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حادثات کے دوران129گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا،وزیراعلی کی ہدایت پر متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔
ڈی جی پی پی ڈی ایم کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مطابق جاںبحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ تمام متعلقہ اداروں پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو1122 کو مکمل الرٹ کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم