پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

صدر کا انتخاب :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9مارچ کو طلب

ویب ڈیسک: ملک کے نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لئے سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کرلیا۔
سپیکر کی جانب سے طلب کردہ دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کی صبح 10 بجے منعقد ہوگا، اجلاس نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز صدر کے انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات جمع کرادیے گئے تھے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے تھے، آصف زرداری کے تجویز کنندہ مراد علی شاہ جب کہ ناصر حسین شاہ تائید کنندہ تھے۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے، ان کے کاغذاتِ نامزدگی رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے۔
ان کے علاوہ عبدالقدوس اعوان نے بھی آزاد حیثیت سے صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات:خیبر پختونخوا اسمبلی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ