ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: ایران کے وزیرِ خارجہ حیسن امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو 24 واں وزیرِاعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تمام سطح پر باہمی تعلقات اور تعاون بڑھانے کا عزم کرتا ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر