وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے معاوضے کا اعلان

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ریلیف سے رابطہ کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کی جائیں اور حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10, 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید ہدایت دی کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کہ آج صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک 27 افرادجاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیل کا بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ، 5 بچے شہید