غزہ، غذائی قلت کی وجہ سے 15 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے 15 بچے جاں بحق ہو گئے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی زیلی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے کمال عدوان ہسپتال میں غذائی قلت سے 15 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ دیگر ہسپتالوں میں یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیدیا۔
انہوں نے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے مستقل طور پر بند ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  41آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع