موسم سرما پلٹ آیا، دیر بالا ، چترال اور پاراچنار میں سکول دوبارہ بند

ویب ڈیسک: حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے موسم سرما پلٹ آیا جس کی وجہ سے کھلنے والے سکول دوبارہ بند کر دیئَے گئے۔
ضلع دیر بالا میں میدانی اور بالائی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی، لواری ٹنل سائیڈ پر ریکارڈ 7 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع دیر بالا کے علاقے عشیری درہ، کمراٹ، کیردرہ، براول اور دوگدرہ میں ریکارڈ برفباری ہوئی جس کی وجہ سے لنک سڑکیں بند اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے بڑھتی سردی کی شدت کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ،وفاقی وزرا


ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ریکھا جا رہا ہے۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے 3 دن کیلئے سکول دوبارہ بند کر دیئَے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق برفباری و بارشوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس لئے تعلیمی ادارے بند کر دیئَے گئے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ تعلیم چارسدہ میں غیر قانونی بھرتیاں ،ڈی ای او کو ہٹانے کی سفارش


دوسری جانب ضلع چترال میں برفباری اور سردی میں شدت کے باعث سکول 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق لوئر چترال میں تمام نجی اور سرکاری سکول 9 مارچ تک بند رہیں گے.
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 دن سکولوں کی بندش کا فیصلہ بچوں اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔