چارسدہ، حوالات میں بند ملزم کی مبینہ خودکشی ، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے علاقے تھانہ شبقدر کے حوالات میں بند ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ یاد رہے کہ ملزم نے حوالات میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد کو شبقدر پولیس نے پولیو ڈیوٹی کے دوران شک کی بناء پر گرفتار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شبقدر کے حوالات میں بند ملزم شہزاد کی خودکشی کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان نے نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب زمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیدیا ۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ صنوبر شاہ خان کی نگرانی میں واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ ایس ایچ او شبقدر نے مشتبہ شہزاد کو تھانہ کے قریب پستول سمیت گرفتار کرکے محرر کو حوالہ کیا تھا۔
ڈی آئی جی مردان محمد سلیمان کے مطابق غفلت کے مرتکب زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں