رجب طیب ایردوان کا ٹیلی فون، وزیراعظم بننے پر شبہاز شریف کو مبارکباد

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلیفونگ رابطہ کر کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق رجب طیب ایردوان نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔
نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سائپرس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی.

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ