مہمند، طویل لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج، پشاور باجوڑ روڈ بند

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں طویل لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج بن گئے، اس دوران انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے پشاور باجوڑ روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئَے بند۔ کر دیا۔
بجلی لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ناور کئِ مسائل ہیں وہیں پینے کا پانی تک ناپید ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث احتجاج کے دوران پشاور باجوڑ رود دو گھنٹے بند ہونے سے عوام و مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر عوام نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی سپلائی بحال کی جائے ۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے احتجاج کی ذمہ داری میئر پشاور زبیر علی پر ڈال دی