پشاور، خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: ترقیاتی سیکموں میں ہیر پھیر کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رکن اسمبلی خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ کے سپیشل جج جج بابر علی نے ایم پی اے کی عبوری ضمانت پر سماعت کی اور اس دوران ان کی عبوری ضمانت میں 26 مارچ تک توسیع کردی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کا کہنا ہے کہ خلیق الرحمان پر ٹی ایم اے نوشہرہ میں ناقص سولر لائٹس میں غبن کا مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں ٹی ایم اے نوشہرہ کے 30 افسران اور ٹھیکدار بھی نامزد ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام