بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ کا اعلان کل متوقع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اعلان کل متوقع ہے ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں کابینہ کا اعلان کرنے سمیت دیگر اہم امور کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائیگی۔
یاد رہے کہ وزیراعلی علی آمین گنڈاپور کل آڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی حتمی منظوری کے بعد کل شام کو کابینہ میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر