9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاست دان خود ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے کوئی اور بھی نہیں کرے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے 9 مئی واقعات کی انکوائری کا مطالبہ درست۔ میں تب حمایت کروں گا جب وہ خود اس انکوائر کے نتائج تسلیم کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے فیصلے لینا ہوں گے جس سے یہ ایوان مضبوط ہو اور ملک کا مستقبل روشن ہو۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے عوام کا فیصلہ ہے کہ تمام فیصلے مل کر کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا