سائفر پر جوڈیشل انکوائری سے سب سامنے آجائے گا، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئِی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سائفر پر ہمارا واضح مؤقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حقیقت سامنے آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر کو بلا کر انتہائی برا رویہ اپنایا گیا، کیا یہ سب سائفر کو جھوٹا نہیں کہتے تھے؟ لیکن پھر اسی سائفر کو بنیاد بنا کر سزائیں دی گئیں۔
پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈر اور خوف کا وقت گزر چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ میں نے 29سال گزارے، انہوں نے شروع دن سے کہا قانون کی حکمرانی ہونی چاہئَے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار