ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیخلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیخلاف ریفرنس پر فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ کر لیا گیا۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ نے ریفرنس کی سماعت کی۔
سماعت کرنے والے بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کر لی گئی ہے، آج نہیں مگر کسی روز دوبارہ شاید اپنا فیصلہ سنانے بیٹھیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا