نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 24ویں ویزراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں حلف برداری تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں‌سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاوہ باقی تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس سمیت سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہبازشریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب ہوئی جس میں مسلح افواج کا چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں